صدرجمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے آج مغربی بنگال کے شبپور میں انڈین انسٹی
ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ای ایس ٹی) نے ایک
حیاتیاتی- شمسی- بادی مائیکروگریڈ سینٹر اور آبی و ماحولیاتی تحقیق کے ایک
مرکز کا افتتاح
کیا۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہیں آئی آئی ای ایس ٹی میں ان اقدامات کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔آئی آئی ای ایس ٹی ایک تاریخی ادارہ ہے اور ملک میں سب سے پہلے قائم کئے گئے اعلیٰ تعلیم کے چند مرکزوں میں سے ایک ہے۔